Jan ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا: سیلابی ریلے میں 14 افراد بہہ گئے

انڈونیشیا کے صوبہ شمالی سولاویسی میں شدید بارش کے بعد سیلابی ریلے میں 14 افراد بہہ گئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مقامی حکام نے بتایا کہ اس المناک حادثے میں 18 افردا زخمی بھی ہوئے ہیں اور 4 افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق شدید بارش کے بعد سیلابی صورت حال برقرار ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

 

شمالی سولاویسی کے گورنر کے مطابق سیلاب سے سینکڑوں مکانات اور سرکاری عمارتیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ اب تک 444 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جنوری اور فروری کے دوران ملک کے کئی جزائر خصوصاً جاوا، سولاویسی، مالوکو اور پاپوا میں مزید طوفانی بارش اور سیلاب کا خطرہ پایا جاتا ہے۔

 

ٹیگس