Jan ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف انسانی حقوق کونسل کی قرار داد منظور، ہندوستان اور پاکستان قرارداد کے خلاف ووٹ دینے والوں میں شامل

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے خصوصی اجلاس میں ایران کے خلاف ایک قرارداد منظور کی ہے، قرارداد کے حق میں 25 ممالک نے اور ہندوستان اور پاکستان سمیت 7 ممالک نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز جنیوا میں ایران کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے اختتام پر کونسل نے سیاسی، غیر سنجیدہ اور جلد بازی کا اقدام کرتے ہوئے آئس لینڈ، جرمنی، شمالی مقدونیہ، مالدووا اور برطانیہ کی پیش کردہ قرارداد کو منظور کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق اس سیاسی قرارداد کے حق میں 25 ممالک نے ووٹ دیا اور 7 ممالک نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ 14 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ ایک ملک موریشس اجلاس سے غیرحاضر رہا۔

چین، کیوبا، ہندوستان، پاکستان، انڈونیشیا، عراق اور ویتنام نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا اور انگولا، مصر، ایتھوپیا، برازیل، گیمبیا، برونڈی، قطر، آئیوری کوسٹ، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ، کینیا، ملاوی اور ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ 

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ سمیت جنیوا میں بین الاقوامی اداروں میں ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران بیرونی دباؤ میں نہیں آئے گا اور "تشویش" کے لبادے میں ظاہر کی جانے والی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس خصوصی اجلاس کے جواز، اس کے اعتبار اور پھر اس میں پاس ہونے والی قرارداد کو تسلیم نہیں کرتا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channe

علی بحرینی نے کہا کہ یہ ایک ستم ظریفی ہے کہ جنگی جرائم، نسل کشی، قومی تصفیہ، منظم خلاف ورزیوں اور یہاں تک کہ خود اپنے عوام پر تشدد کے ارتکاب میں جن حکومتوں کا ہاتھ رہا ہے وہی حکومتیں اب ایران کو انسانی حقوق کا سبق پڑھانا چاہتی ہیں۔

 

ٹیگس