Dec ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • جارح سعودی اتحاد کو دندان شکن جواب دیا جائے گا: یحییٰ سریع

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی اتحاد کی جارحیت اور حملوں کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ السریع نے اتوار کی شب نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی دشمن صنعا اور دیگر صوبوں میں بمباری کرتا تھا لیکن اب ہم اس کی ہر جارحیت کا میزائلوں اور ڈرون سے جواب دے رہے ہیں اور ہماری کارروائیوں کے بعد دشمن میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

یحییٰ السریع کا کہنا تھا کہ جارح سعودی اتحاد کے زمینی اور ہوائی حملوں کا دندان شکن جواب دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا -

پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس