طالبان انتظامیہ کے وزیر دفاع کا دورہ ابوظہبی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i415286-طالبان_انتظامیہ_کے_وزیر_دفاع_کا_دورہ_ابوظہبی
طالبان انتظامیہ کے وزیر دفاع نے متحدہ عرب امارات کے نائب سربراہ سے ملاقات کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • طالبان انتظامیہ کے وزیر دفاع کا دورہ ابوظہبی

طالبان انتظامیہ کے وزیر دفاع نے متحدہ عرب امارات کے نائب سربراہ سے ملاقات کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق، طالبان کے وزیر دفاع محمد یقوب مجاہد اور متحدہ عرب امارات کے نائب سربراہ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
طالبان کے وزیر دفاع نے اس سے قبل ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے بھی ملاقات اور دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ 
طالبان کے وزیردفاع کا یہ دوسرا غیر ملکی دورہ ہے۔ وہ اس سے پہلے قطر کا بھی دورہ کرچکے ہیں جہاں انہوں نے اس ملک کے اعلی عہدیداروں سے عسکری اور سیکورٹی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا ۔