صہیونی فوج کی ناکامیوں کا اعتراف
صیہونی فوج کے ایک سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہم ہر حملے کو ناکام نہیں بنا سکتے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے مغربی کنارے سے فلسطینیوں کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے شام کی سرزمین پر جارحانہ حملے کا اعتراف کیا ہے۔
صیہونی حکومت کی فوج کے کمانڈر "آویو کوخاوی" نے مغربی کنارے سے فلسطینیوں کی کارروائیوں سے نمٹنے میں اس حکومت کی نااہلی کا اعتراف کیا ہے ۔
اسرائیلی فوج کے چیف آف دی جنرل اسٹاف کے عہدے سے دستبردار ہونے سے دو ہفتے قبل ریچمن یونیورسٹی میں ایک تقریر کے دوران کوخاوی نے کہا کہ ہم مغربی کنارے سے ہونے والی دہشت گردی کی ہر کارروائی کو نہیں روک سکتے لیکن آخری بار روان سال میں ہم نے تقریباً چار سو یقینی حملوں کو ناکام بنایا۔
"جیروزلم پوسٹ" اخبار کے مطابق، انہوں نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی انتظامیہ کی کارروائیوں کو روکنے کی صلاحیت اور ارادے میں کمی آئی ہے ان کا دعویٰ ہے کہ یقیناً، مغربی کنارے میں تنازعات کے دوران غزہ کی صورت حال زیادہ غیر مستحکم ہو سکتی تھی۔
اس صیہونی فوجی افسر نے پھر شام کی سرزمین پر جارحانہ دہشت گردانہ حملے کرنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ 8 نومبر کو عراق سے شام میں داخل ہونے والی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ اسی حکومت کا کام تھا۔