اسرائیل نے فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کا اعتراف کرلیا
Dec ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کی داخلی سیکورٹی سروس شاباک نے اعتراف کیا ہے کہ رواں سال فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے دوران انتیس صہیونی مارے گئے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: نیوز ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق شاباک کا کہنا ہے کہ سن دوہزار بائیس کے آغاز سے اب تک فلسطینیوں نے ایک ہزار نوسو تینتیس آپریشن کیے جن میں انتیس صہیونی ہلاک اور ایک سواٹھائس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت کے مطابق فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں ہوشربا اضافے نے اسرائیلی سیکورٹی عہدیداروں کی نیندین حرام کردی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے سیکورٹی ادارے کم سے کم چار سو ساٹھ کارروائیاں روکنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں جس کے باعث اسرائیل کے سیکورٹی عہدیدار شدیدالجھنوں کا شکار ہیں۔