ہمارے نوجوانوں کا قتل ہمیں پسپا نہیں کر سکتا: فلسطینی تنظیم
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i417905-ہمارے_نوجوانوں_کا_قتل_ہمیں_پسپا_نہیں_کر_سکتا_فلسطینی_تنظیم
فلسطینی نوجوانوں کی شہادت سے انتفاضہ اور استقامتی جذبہ کی آگ مزید شعلہ ور ہو گی، یہ بات فلسطینی تنظیم حماس نے ایک بیان جاری کر کے کہی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۵:۱۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

فلسطینی نوجوانوں کی شہادت سے انتفاضہ اور استقامتی جذبہ کی آگ مزید شعلہ ور ہو گی، یہ بات فلسطینی تنظیم حماس نے ایک بیان جاری کر کے کہی۔

سحر نیوز/عالم اسلام: گزشتہ روز صیہونی گولیوں سے زخمی ایک اور پچیس سالہ نوجوان احمد قلالوہ مقبوضہ فلسطین کے نابلس علاقے میں شہید ہو گیا، جس کی شہادت کے بعد استقامتی تنظیم حماس نے ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا پاکیزہ خون پورے فلسطین کے اندر صیہونی غاصبوں کے خلاف انتفاضہ اور استقامت کی آگ کو مزید شعلہ ور کر دے گا۔

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے بھی احمد کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت عالمی ضابطوں کو نظر انداز کرتے ہوئے صیہونیوں کے قتل عام کے منصوبے پر مستقبل بنیادوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے صیہونیوں کے جارحانہ اور دہشتگردانہ اقدامات پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات کے نتائج کی مکمل ذمہ داری تل ابیب پر عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ صیہونی دہشتگردوں نے احمد قلالوہ کو اُس وقت گولی مار دی جب وہ غیر قانونی صیہونی آبادکاری کے خلاف ایک اعتراض میں شریک تھا۔ صیہونیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ نوجوان ایک صیہونی فوجی کا اسلحہ چھیننے کے کوشش کر رہا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ نابلس کے بیت دجن اور جبیل الصبیح نامی علاقوں میں اکتوبر دوہزار بیس سے غیر قانونی صیہونی آبادکاری کے خلاف اعتراضات اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔