داعش کا شام میں حملہ، 53 بے گناہوں کو شہید کردیا
Feb ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
جمعہ کے دن داعش کے دہشت گردوں نے حمص کے مشرقی علاقے میں 53 بے گناہ افراد کو شہید کردیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن حمص کے مشرقی علاقے میں داعش نے حملہ کرکے 53 بے گناہ افراد کو شہید کر دیا ہے، یہ افراد کھمبیاں نکال کر جمع کررہے تھے ۔
سانا نیوزایجنسی کے مطابق حمص میں موجود ایک مقامی ذرائع کی اطلاع کے مطابق لوگ التدمریہ کے صحرا میں کھمبیاں جمع کررہے تھے جب داعش کے دہشت گردوں نے ان پر حملہ کر دیا اور 53 بے گناہ افراد کو شہید کردیا۔
یاد رہے کہ داعش کئی برسوں سے شام کے صحراؤں میں حرکات و سکنات کر رہی ہے اور وہ فوجی اورغیرفوجی افراد کو ہدف بنا کر قتل کررہی ہے۔