Feb ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • فلسطینی قیدیوں پر پانی بند

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت فلسطینیوں پر دباو ڈالنے کے ہر ہتھکنڈے کو استعمال کر رہی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: انتہا پسند صیہونی وزیربن گویر نے گذشتہ ہفتے صیہونی جیلروں سے کہا تھا کہ جیلوں میں قید فلسطینیوں کو نہانے کے لئے صرف دو منٹ کا وقت دیا جانا چاہئے اور جیلوں میں صرف ایک گھنٹے کے لئے پانی فراہم کیا جائے۔

اہم بات تو یہ ہے کہ پانی بند کرنے کا اقدام صرف جیل خانوں تک کے لئے نہیں بلکہ فلسطینی علاقوں کے لئے بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

انتہا پسند صیہونی وزیربن گویر نے صیہونی پولیس سربراہ سے بھی کہا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا عمل تیز کریں۔

اسی سازش کے تحت گذشتہ ہفتے دسیوں فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کر دیا گیا۔

گذشتہ دو ماہ کے دوران فلسطینیوں پر ہر قسم کا دباؤ بڑھایا گیا ہے اور صیہونی حکومت کی اندرونی سلامتی کے وزیر بن گویر کی جانب سے آئے دن فلسطینیوں کے خلاف سخت ترین اقدامات عمل میں لائے جانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مختلف جیلوں میں قید 2 ہزار 500 فلسطینی قیدیوں نے صیہونی حکومت کے انسان مخالف اقدامات کو نہ ماننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قید و بند کی صعوبتیں انھیں ان کے مقاصد و اہداف سے دور نہیں کر سکتیں۔

 

ٹیگس