صیہونی جارحیت جاری مزید 2 فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 13 ہو گئی
Feb ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے مقبوضہ سرزمین میں مزید دو فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی خبر رساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان محمد جوابره زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کل رات شہید ہو گیا۔ اس فلسطینی نوجوان کو صیہونی فوجیوں نے العروب کالونی میں فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا۔
اس کے علاوہ 33 سالہ فلسطینی جوان محمد سامی العبد ابوالعمرین کو جبالیا کالونی میں فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔
واضح رہے کہ بدھ کو صیہونی جارحیت میں 11 فلسطینی شہید اور 102 زخمی ہوئے تھے۔
صیہونی جارحیت کے خلاف کل فلسطین کے مختلف علاقوں میں عام سوگ منایا گیا اور عام ہڑتال کی گئی جس کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز بند رہے۔