Feb ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے مظالم اور عالمی برادری کی خاموشی ناقابل برداشت: او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے غرب اردن میں صیہونیوں کے تازہ مظالم کی مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: او آئی سی کے نائب سیکریٹری جنرل سمیر بکر ذیاب نے پیر کے روز جدہ میں ہونے والی نشست میں اعلان کیا کہ صیہونیوں کو سزا سے استثنی ملنے کی جانب سے یقین ہے اسی لئے وہ بآسانی غیرانسانی مظالم کا ارتکاب کرتا رہتا ہے۔
بکر ذیاب نے کہا کہ صیہونی حکومت عالمی برادری کی نظروں کے سامنے اپنے قبضے، مظالم، فلسطینی سرزمینوں کو ہڑپنے اور صیہونی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے اور پوری ڈھٹائی کے ساتھ جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سمیت عالمی قوانین کو پاؤں تلے روند رہی ہے۔ 
یاد رہے کہ مقبوضہ فلسطین کی غیرقانونی کالونیوں میں رہنے والے صیہونیوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو نابلس کے مضافات میں واقع حوارہ فلسطینی قصبے اور مضافاتی دیہاتوں پر دھاوا بول کر، فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگا دی تھی۔ نام نہاد عالمی برادری نے اس المناک واقعے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ٹیگس