Mar ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • شام کی فوج نے النصرہ کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

شام کے شمال مغربی علاقوں سے فوج اور دہشت گردوں کی شدید جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسپتنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ان جھڑپوں میں تحریر الشام یا جبہہ النصرہ کے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ دہشت گرد عناصر ادلب کے جنوبی مضافات میں واقع شام کی فوج کے ایک مرکز میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے جب شام کے فوجیوں نے انہیں گھیر لیا۔ ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ شام کے فوجیوں نے اسی وقت حملہ آور دہشت گردوں کے حمایتی دستے کو بھی توپخانوں سے نشانہ بنایا اور ان پر راکٹ برسائے۔ 
بتایا گیا ہے کہ تحریر الشام یا جبہہ النصرہ سے وابستہ آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کرکے حملے کو مکمل طور پر ناکام کردیا گیا۔
واضح رہے کہ تحریر الشام وہی جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہ ہے جسے ترکیہ اور امریکہ کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہے۔ یہ عناصر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وقفے وقفے سے شام کی فوج کے ٹھکانوں کے علاوہ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

ٹیگس