شام میں داعش نے 15 افراد کے سر قلم کر دیئے
شام میں دہشت گردوں نے صوبۂ حما کے ایک صحرا میں کھمبیاں نکالنے والے 15 افراد کے سر قلم کر دئیے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق داعش نے شام کے صوبے حما میں صحرا سے کھمبیاں جمع کرنے والے 15 افراد کے سر قلم کر دئیے ہیں، ان میں سات سویلین اور 8 شامی فوجی شامل ہیں جب کہ 40 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شام میں جنگ کے 12 سال گزرنے کے بعد صحرا سے مشروم یا وہی کھمبی تلاش کرکے نکالنے کا کا چلن خاصا بڑھ گیا ہے۔ اگرچہ اپنی روزی روٹی کے لئے کھمبیوں کی تلاش میں سرگرم لوگوں کو اب تک بارہا داعشی دہشت گردوں سے بھی روبرو ہونا پڑا ہے۔
یاد رہے کہ فروری سے لے کر اب تک صحرائی مشروم تلاش کرنے والے 150 افراد داعش کے ہاتھوں قتل کئے جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ داعش اور دوسرے دہشت گرد گروہوں کو 2017ء میں چار سال کی شدید جنگ کے بعد شکست دے دی گئی تھی لیکن اس کے بچے ہوئے عناصر اب بھی شام اور عراق میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرتے رہے ہیں۔