Mar ۲۶, ۲۰۲۳ ۲۱:۰۹ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں میں بغاوت، فوجی بھی احتجاج میں شامل

تل ابیب کی فوج میں بغاوت کا سلسلہ جاری ہے اور درجنوں ریزرو فوجی احتجاجی مظاہروں میں شامل ہو رہے ہیں۔

صیہونی فوج کے بحران کے بعد پہلی بار فوج کے درجنوں جوانوں نے عدلیہ کو کمزور کرنے کے نتن یاہو کے منصوبے پر احتجاج کیا اور اسے آمریت سے تعبیر کیا۔

ایک صہیونی اخبار نے مقبوضہ فلسطین میں وسیع پیمانے پر مظاہروں کے باوجود وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے متنازعہ عدالتی اصلاحات کے منصوبے پر اصرار کے جواب میں صیہونی فوج کے درجنوں فوجیوں کے فوجی سروس کی نافرمانی کے ارادے کی اطلاع دی ہے۔  

اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت نے لکھا ہے کہ یہ فوجی، جو نتن یاہو کی طرف سے عدالتی نظام کو حاشیہ پر لگانے اور اسے آمرانہ نظام میں تبدیل کرنے کے لیے کی جانے والی عدالتی اصلاحات کو سمجھتے ہیں، اس عمل کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے 17 فوجیوں نے ایک ویڈیو شائع کرکے عدالتی نظام کو حاشیے پر لگانے والے قوانین پر ناراضگی کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ ایک آمرانہ حکومت کے تحفظ کے لیے فوج میں داخل نہیں ہوئے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ فوجی جوان ریزرو فورسز کی صفوں میں احتجاج کی لہر میں شامل ہو رہے ہیں اور اگرچہ انہوں نے یہ اعلان نہیں کیا کہ وہ اپنی تفویض کردہ ذمہ داریاں انجام دینے سے انکار کریں گے لیکن کسی بھی صورت میں، یہ اقدام "خطرناک اور بے مثال" ہے۔

 

ٹیگس