Mar ۲۶, ۲۰۲۳ ۲۱:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران اور بحرین کے درمیان کب شروع ہو رہے ہیں مذاکرات؟

روسی اخبار اسپوتنک نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ ریاض کے بعد ایران اور بحرین کے درمیان مذاکرات شروع ہوں گے۔

سحر نیوز/ ایران: باخبر بحرینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ سعودی عرب کے بعد بحرین اور ایران کے درمیان مذاکرات شروع ہوں گے۔

بحرین کے بعض باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایران کی وزارت خارجہ کے ایک وفد نے بحرین کا سفر کیا ہے۔

ان ذرائع نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایک وفد نے اس ملک کے پارلیمانی وفد کے ساتھ گزشتہ سفر میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا تھا جس نے بحرین میں پارلیمانی یونین کے 12 مارچ کو منعقد ہونے والے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کی تھی۔

ان ذرائع کے مطابق ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ سعودی عرب کے بعد ایران اور بحرین کے درمیان مذاکراتی ملاقاتیں اور دوروں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔

قبل ازیں بعض باخبر ذرائع نے اسپوتنک کو بتایا تھا کہ بحرین اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے دو طرفہ سطح پر اہم مذاکرات جاری ہیں۔

تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بحالی اور دونوں فریق کے سفارت خانے دوبارہ کھولنے کے حالیہ معاہدے کے بعد سعودی فرمانروا "سلمان بن عبدالعزیز" نے ایرانی صدر کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے۔

 

ٹیگس