Apr ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • ظلم و جور ہمیشہ جاری نہیں رہ سکتا، عالمی اسلامی بیداری فورم

عالمی اسلامی بیداری فورم نے فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے لئے یورپ و امریکہ کی بھرپور حمایت کے باوجود فلسطینی قوم کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کا ظلم و جور طویل مدت تک جاری نہیں رہ سکتا۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عالمی اسلامی بیداری فورم (World Assembly of Islamic Awakening) نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے علاقوں میں فلسطینی عوام کی شروع ہونے والی نئی تحریک غاصب صیہونی حکومت کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم روکنے کا باعث بنے گی۔

اس عالمی فورم نے فلسطینیوں پر صیہونی جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غرب اردن کے علاقوں میں فلسطینی عوام کی شروع ہونے والی تحریک کا ایک اور نتیجہ یہ نکلے گا کہ فلسطینی و اسلامی و دینی تشخص کی حیثیت سے مسجد الاقصی اور بیت المقدس کا تحفظ ہو گا۔ 

عالمی اسلامی بیداری فورم کے بیان میں بچوں کی قاتل ظالم و غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اس فورم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت اور اس کے لئے اس کے طرفداروں کی حمایت بند کرانے کے لئے دباؤ ڈالے اور اس حقیقت کو نظرانداز نہ کرے کہ ظالم و غاصبوں سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی بچانے اور فلسطین کی مکمل آزادی تک کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگس