غزہ میں مزاحمتی فورسز کا صیہونی علاقوں پر میزائل حملہ
Apr ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے غاصب صیہونیوں کے حملوں کے جواب میں میزائل حملے کئے جس سے دوروت اور حفات شیکمیم کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق غزہ کے علاقے سے چار راکٹ فائر کئے گئے ہیں جن سے علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔
اس کے علاوہ مزاحمتی فلسطینی فورسز نے حملہ کرنے والے صیہونی جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کےلئے بھی زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل غزہ میں فائر کئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمت کے ایک مرکز کو صیہونی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا ہے۔