Apr ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • شام کے علاقے درعا میں داعش کا اسلحہ و گولہ بارود پکڑا گیا

شامی فوج نےدرعا کے نواحی علاقوں سے داعش کے زیر استعمال بہت بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شامی میڈیا ذرائع کے مطابق شام کے جنوبی علاقے درعا اور اس کے نواحی علاقوں کو اسلحہ سے پاک کرنے کے آپریشن کے دوران شامی فوج نے داعش کے زیر استعمال بہت بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ اس آپریشن میں مقامی لوگوں نے تعاون کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود سیکورٹی فورسز کے حوالے کیا جن میں بندوقیں، توپخانہ، بمب، مارٹر کے علاوہ دوسرا بھاری اسلحہ بھی شامل ہے۔

شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج آزاد کردہ علاقوں میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کےلئے داعش کی خفیہ پناہ گاہوں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے گی۔

ٹیگس