شام میں امریکی ہیلی کاپٹر گر گیا، 22 فوجی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i422726-شام_میں_امریکی_ہیلی_کاپٹر_گر_گیا_22_فوجی_زخمی
شام میں ایک امریکی جنگی ہیکی کاپٹر گرنے سے 22 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی ہیلی کاپٹر گر گیا، 22 فوجی زخمی

شام میں ایک امریکی جنگی ہیکی کاپٹر گرنے سے 22 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسپتنک کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شام میں امریکی دہشت گرد فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر گیا جس سے 22 فوجی زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 10 کو انتہائی نگہداشت کے مرکز میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک اس ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔

یاد رہے کہ مشرقی شام کے وہ علاقے جو دہشت گردوں اور ترکیہ کے کنٹرول میں ہیں، وہاں امریکی ہیلی کاپٹر معمولا اپنے فوجیوں کے علاوہ دہشت گردوں کو لانے لے جانے کے مقصد سے پروزیں انجام دیتے رہتے ہیں۔