Jun ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • ووشو کے عالمی مقابلے، ایرانی کھلاڑی کی لگاتار تین مقابلوں میں جیت، مصری حریف کو کیا ناک آؤٹ

بحرین میں کمبائنڈ مارشل آرٹس کے مقابلے ہو رہے ہیں جہاں ووشو کے ایرانی کھلاڑی نے اپنے مصری حریف کو ناک آؤٹ کردیا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے ووشو چیمپین کا مقام حاصل کرنے والے محسن محمد سیفی نے جو اس سے پہلے ورلڈ چیمپین شپ بھی حاصل کر چکے ہیں، بحرین کے مقابلوں کے دوران مصری کھلاڑی نور اسلام کو پہلے ہی راؤنڈ میں بری طرح شکست دے دی اور انہیں ناک آؤٹ کردیا۔  بتایا جا رہا ہے کہ بریو کامبیٹ فیڈریشن کے تحت یہ محسن محمد سیفی کا تیسرا لگاتار مقابلہ تھا جس میں وہ جیت حاصل کرچکے ہیں۔ 

قابل ذکر ہے کہ بریو کمبائنڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے سربراہ محمد شہید نے ایرانی چیمپین محسن محمد سیفی کو ووشو کی دنیا کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دیا ہے۔ 

محسن محمد سیفی اس سے قبل، دو ہزار دس، دو ہزار چودہ اور دو ہزار اٹھارہ کے ایشین گیمز کا گولڈ میڈل بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

محسن محمد سیفی دو ہزار گیارہ، دو ہزار تیرہ، دو ہزار پندرہ، دو ہزار سترہ اور دو ہزار انیس کے عالمی مقابلوں کے بھی چیمپین ہیں۔

ٹیگس