Jun ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • میدان عرفات کی فضا امریکہ اور اسرائیل مردہ باد سے گونج اٹھی

ایرانی حجاج نے میدان عرفات میں مشرکین سے بیزاری کے موقع پر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرفات کے صحرا میں حج و زیارات کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حجاج کی موجودگی میں مشرکین سے بیزاری کے مراسم منعقد ہوئے۔

عرفات کے میدان میں ہونے والے اس پروگرام کا سب سے اہم حصہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے حج کے موقع پر جاری ہونے والا پیغام تھا۔ ولی فقیہ کے نمائندے سید عبدالفتاح نواب نے مشرکین سے بیزاری کے مراسم میں اس پیغام کو پڑھ کر سنایا۔

اس موقع پر حجاج اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے درج تھے۔

مشرکین سے بیزاری کے مراسم کے دوران ابتدائی صفوں میں موجود جانبازوں نے پروگرام کو چار چاند لگایا ۔

پروگرام کے دوران ایک قرار داد بھی پیش کی گئی۔

ٹیگس