اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i423622-اسرائیلی_فوجیوں_کی_فائرنگ_سے_ایک_اور_فلسطینی_شہید
اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے آج اعلان کیا کہ اسرائیل کے فوجیوں نے شمال مغربی رام اللہ کے دیہی علاقے دیر نظام میں ایک فلسطینی پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

صیہونی ٹیلی ویژن چینل کان نے دعوی کیا کہ اس فلسطینی نے اسرائیلی فوج کے 94 بریگیڈ پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور پھر فائرنگ کی۔

صیہونی فوجیوں نے بارہا فلسطینیوں پر شہادت پسندانہ کارروائی کرنے کا بہانہ بنا کر انھیں فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔