Jul ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • افغانستان سے دہشت گردوں کے حملوں پر پاکستانی فوج کی افغانستان کو دھمکی

پاکستان نے افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں اپنے 12 فوجیوں کی ہلاکت پر افغانستان کو مناسب جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں افغانستان کی جانب سے آنے والے دہشت گردوں کے ایک فوجی چھاؤنی پر حملے میں 9 فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ مزید تین فوجی اس علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔پاکستانی فوج نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان، تحریک طالبان پاکستان کےلئے امن کا مقام بن گیا ہے اور وہ وہاں آزادی سے کام کر رہے ہیں، اس بات پر پاکستانی فوج کو شدید تشویش لاحق ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ایسے حملے ناقابل برداشت ہیں اور پاکستانی فوج کی جانب سے اس کا مناسب جواب دیا جائے گا- جب کہ پاکستان میں موجود افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردانہ حملوں میں سہولت کار کا کردار ادا کرنا پاکستان کےلئے ایک اور پریشانی ہے اور اس مسئلے کو بھی حل کرنے کی ضرورت ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ہدف پاکستانی حکومت کا خاتمہ اور افغانستان طرزکی پاکستان میں حکومت بنانا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے اور دہشت گرد بلوچستان کے علاوہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے آئے ہیں۔

ٹیگس