یمن میں مزید 26 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور
یمن میں بے گھر افراد کی حمایت کرنے والے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ 2023 کے پہلے چھ ماہ میں 26 ہزار یمنی شہری ملک کے مختلف علاقوں میں بے گھر ہو گئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: العربیہ کی رپورٹ کے مطابق پناہ گزینوں پر نظر رکھنے والے ادارے کی کمیٹی ے اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یمن کے مختلف صوبوں میں سال 2023 کے پہلے چھ ماہ میں 4 ہزار اور 700 خاندان اپنے علاقوں سے دوسرے مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ جون میں 541 خاندان پہلی مرتبہ اور 458 خاندان دوسری مرتبہ اپنے گھروں سے دوسرے علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔ اسکے علاوہ 20 فیصد آوارہ ہونے والے افراد کا تعلق الحدیدہ ، 17 فیصد مارب، 11 فیصد تعز اور 10 فیصد کا تعلق اب صوبے سے ہے جب کہ باقی یمنی بے گھر افراد شبوہ، ذمار، ریمیہ، البیضاء، الضالع، عمران، امانہ اور حجہ کے صوبوں سے ہیں۔
خیال رہے کہ عالمی سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں یمن میں جاری جنگ نے اس ملک کو بہت سے بحرانوں سے روبرو کر دیا ہے جنہوں نے مل کر کے صدی کے ایک بڑے انسانی المیہ کو رقم کیا ہے۔