Jul ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • سوڈان کی جھڑپوں میں کتنے بچے جاں بحق ہوئے؟

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے سوڈان کے حالات کے خراب ہونے اور بھوک اور مضر صحت غذا سے سیکڑوں بچوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 100 دن کے دوران سوڈان کی خانہ جنگی میں 3 ہزار سوڈانی جاں بحق ہوئے جن میں 435 بچے ہیں۔ یونیسف کی رپورٹ کے مطابق اب تک 2 ہزار 25 بچے زخمی ہوئے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا تھا کہ سوڈان میں جھڑپوں کے آغاز سے اب تک 30 نومولود بچے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

اسٹیفن دوجاریک نے عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے تصدیق شدہ ان اعداد و شمار کو بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک ہفتے کے دوران الضعین شہر کے ایک ہسپتال میں بجلی منقطع ہونے سے آکسیجن کی کمی سمیت مختلف مشکلات کی وجہ سے 9 نومولود بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد مجموعی طور پر سدھارنے والے نومولود بچوں کی تعداد تیس تک پہنچ گئی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ متحارب فریقوں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے باوجود سوڈان میں جھڑپیں جاری ہیں۔ دارالحکومت خرطوم کے جنوب میں کئی مقامات پر فوج اور سریع الحرکت فورس کے دستوں کے درمیان پندرہ اپریل سے جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں اب تک کم از کم تین ہزار افراد ہلاک اور دس لاکھ سے زائد سوڈانی باشندے بےگھر ہو چکے ہیں۔ 

ٹیگس