Jul ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • کربلا میں عزاداروں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر

پوری دنیا سے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں شرکت کرنے کیلئے زائرین کربلائے معلی پہنچ چکے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: کربلائے معلی سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین اور علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہم السلام کے روضہ ھای مبارک، بین الحرمین اور اطراف کی سڑکیں ماتمی دستوں، زائرین اور عزاداروں سے مملو ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے بہت بڑی تعداد میں زائرین کربلائے معلی پہنچے ہیں جن میں ہندوستان اور پاکستان کے ہزاروں زائرین بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ٹیگس