صیہونی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کا اعلان
Jul ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
صیہونیوں کی جارحیت کے خلاف تحریک مزاحمت کی حمایت میں عوامی اجتماع منعقد ہوا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کے عوام نے صیہونیوں کی جارحیت کے خلاف تحریک مزاحمت کی حمایت میں عوامی اجتماع منعقد کیا۔ اسی طرح کا اجتماع غرب اردن کے مختلف علاقوں میں بھی کیا گیا جس کا مقصدیہ بھی رہا کہ فلسطینیوں کا محاصرہ ختم کیا جائے۔
فلسطینیوں کے اجتماعات میں تاکید کی گئی کہ جب تک صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے تحریک مزاحمت کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ ان دنوں مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں خاص طور سے غرب اردن کے مختلف علاقوں کی صورتحال بحرانی بنی ہوئی ہےاور فلسطینی مجاہدوں کی جانب سے وحشیانہ صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دفاعی ہتھیاروں سےدیا جا رہا ہے جس سے صیہونی حکام کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔