صیہونی انتہا پسندوں کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید
Aug ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
فلسطینی ذرائع نے بنیاد پرست اور انتہا پسند صیہونیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی طولکرم کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں نوجوان کی شہادت واقع ہوئی۔ اس حملے میں اس شہید کے ساتھ 4 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے ایمبولینسوں کو زخمی فلسطینیوں کو لے جانے سے روک دیا ہے۔
سخت گیر اور انتہا پسند صیہونیوں کے جرائم کا سلسلہ ایسے وقت بھی جاری ہے جب اقوام متحدہ نے پہلے ہی غیر قانونی مغربی کنارے میں فلسطینی عوام اور ان کی املاک پر اسرائیلی بستیوں کے مکینوں کے حملوں میں نمایاں اضافے سے خبردار کیا ہے۔