فلسطینی مزاحمتی فورسزکی اسرائیل کو دھمکی
Aug ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۹ Asia/Tehran
فلسطین کی جنین بٹالین نے صیہونی ریاست کو کسی حماقت کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ ہمارے ہتھیار تمہارے لئے آمادہ ہیں-
سحرنیوز/عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کے سرایا القدس کی جنین بٹالین نے صیہونی ریاست کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے کوئی نئی حماقت کی تو اسے خطرناک نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق مزاحمتی فورسز نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر قابض صیہونی فوج نے کوئی حماقت کی اور جنین شھر اور پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا تو پھر ہمارے ہتھیار ان کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جب کہ دوسری طرف تنظیم فتح کی شھدائے اقصی بریگیڈ نے صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں نقصان پہنچانے پر دھمکی دیتے ہوئے کہا اس صورت میں ہم اس کا جواب دیں گے۔