Aug ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • مشرقی بیت المقدس میں مزاحمتی فورسز کا صیہونی چیک پوسٹ پر حملہ

مشرقی بیت المقدس کے علاقے الزعیم میں صیہونی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر مزاحمتی فورسز کے آپریشن کی خبر ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الزعیم میں صیہونی فوج کی چیک پوسٹ پر مزاحمتی فورس کے ایک موٹرسائیکل سوار جوان نے فائرنگ کر دی جس کے بعد صیہونی فوجیوں نے ڈر کر چوکی بند کر دی اور موٹرسائیکل سوار فلسطینی جوان وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مغربی کنارے میں موجود مزاحمتی فورسز کی ایک بٹالین نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارے کی مزاحمتی فورسز کی ایک بٹالین نے مشرقی بیت المقدس کے علاقے الزعیم میں صیہونی فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ہے۔

ٹیگس