Sep ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • صیہونی جنگی طیاروں کا شام پر فضائی حملہ

صیہونی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام پر فضائی حملے کئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے شام میں مختلف اہداف پر فضائی حملے انجام دیئے ہیں، یہ حملے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے انجام دیئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حملے حمص اور طرطوس کے علاقوں میں بھی کئے گئے ہیں۔
لبنانی میڈیا کے ذرائع بیروت کی فضاؤں میں تین جنگی طیاروں کی پرواز کی خبر بھی دے رہے ہیں۔
اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی طرف سے داغے گئے بیشتر میزائلوں کو شامی فضائی دفاعی نظام نے ہوا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔

ٹیگس