Oct ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ساتھ امن کی سازش رچانے والے تاریخ کے کوڑے دانوں میں چلے جائیں گے: فلسطینی رہنما

فلسطینی رہنما نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ امن کی سازش رچانے والے عناصر تاریخ کے کوڑے دانوں میں چلے جائیں گے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی مرکزی کمیٹی کے رکن ماہر مزہر نے کہا ہے کہ بعض ملکوں کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش تمام عرب ملکوں اور فلسطینیوں کی امنگوں کی راہ میں خطرناک ترین مسئلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات اس بات کا باعث بنیں گے کہ فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کا سلسلہ تیز ہوتا چلا جائے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی مرکزی کمیٹی کے رکن ماہر مزہر نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا مقابلہ کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر تحریک چلائے جانے اورعوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی ہنگامی میٹنگ منعقد کئے جانے کی بہت ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت زوال کا شکار ہے اور فلسطینیوں کو جلد ہی کامیابی نصیب ہو گی جبکہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ امن کی سازش رچانے والے عناصر تاریخ کے کوڑے دانوں میں چلے جائیں گے۔

ٹیگس