Oct ۱۳, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری، ایک رہائشی مکان پر بمباری میں چالیس فلسطینی شہید

غزہ کے خلاف جاری وحشیانہ صیہونی جارحیت کے دوران غاصب صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے شمالی غزہ میں ایک رہائشی مکان کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں چالیس فلسطینی شہید ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق گيارہ فلسطینی جنوبی غزہ میں واقع علاقوں پر صیہونی حملوں میں شہید ہوئے۔
یہ ایسی حالت میں غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیارے غزہ کے رہائشی علاقوں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں تاکہ فلسطینی عام شہریوں کو نشانہ کر اپنی شکست کی پردہ پوشي کر سکیں۔
غاصب صیہونی حکومت، جنگ کے میدان میں تحریک مزاحمت کی جوابی کارروائيوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور بے بسی کے عالم میں مسلسل شکست کا سامنا کر رہی ہے اور گذشتہ چند دنوں کے دوران اس نے اپنی جارحانہ کاروائيوں پر سخت ہزیمت اٹھائی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت نے تحریک مزاحمت کو شکست دینے کے لئے غزہ کے سارے راستے بند کر دیئے ہیں تاکہ تحریک مزاحمت جھکنے پر مجبور ہوجائے مگر تحریک مزاحمت کے طوفان الاقصی نے، صیہونی حکام کے ہوش اڑا دیئے اور ان کے حامی یورپ و امریکہ کو حواس باختہ کر دیا۔

ٹیگس