غاصب اسرائیل کے فوجی اڈوں پر فلسطینی استقامت کے حملے
فلسطینی استقامت نے غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں پر راکٹوں ، ڈرون طیاروں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے حتسریم چھاؤنی میں صیہونی حکومت کی بٹالین ایک سو سات اور تسلیم چھاؤنی میں لشکر سینا کی کمان پر دو زواری ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔ القسام بریگيڈ نے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سدیروت صیہونی بستی اور صوفا ، حولیت، اور بئر السبع شہروں پر راکٹ برسائے ہیں۔دوسری جانب صیہونی حکومت کے ریڈیو نے دعوی کیا ہے کہ آئرن ڈوم نے ایک ڈرون کی ٹریکنگ کی ہے۔
اس کے علاوہ غاصب صیہونی فوج نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین اور غزہ پٹی کی سرحد سے گزرنے والے دو ڈرون طیاروں کی نیر عوز اور عین ہبسور میں ٹریکنگ کی ہے۔الجزیرہ کے رپورٹر نے بھی مغربی الجلیل، حیفا اور عکا میں سائرن کی آوازیں سنائي دینے کی خبر دی ہے۔عبری ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ غزہ پٹی کے قریب واقع صیہونی بستیوں میں سائرن بجائے گئے ہیں۔دوسری جانب عبری زبان میں شائع ہونے والے اخبار یدیعوت آحارونوت نے لکھا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک پہلی بار عکا کے علاقے میں سائرن بجائے گئے ہیں۔