Oct ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • لیبیا نے، صیہونی حکومت کے حامی ملکوں کے سفیروں کو ملک سے نکال دیا

غزہ پر جاری صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے خلاف لیبیا نے، صیہونی حکومت کے حامی ملکوں کے متعدد سفیروں کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: لیبیا نے برطانیہ ، امریکہ، فرانس اور اٹلی کے سفیروں کو غزہ پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی حمایت کے باعث، دارالحکومت طرابلس سے نکال دیا ہے-

یہ فیصلہ، لیبیا کی پارلیمنٹ کی جانب سے غزہ پر صیہونی حکومت کے مسلسل جنگی جرائم اور حملوں میں شدت آنے کے بعد، صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کرنے والے ممالک کے سفیروں کو جلد از جلد لیبیا سے نکل جانے کے اعلان کے بعد لیا گیا ہے-

لیبیا کی پارلیمنٹ نے ایک اور فیصلے میں صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کرنے والے ممالک کو تیل کی برآمدات بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس