Oct ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • بن گورین ایئرپورٹ بند

بن گورین ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ تل ابیب کا ایئرپورٹ استقامتی محاذ کے دو راکٹوں کا نشانہ بنا ہے جس کے بعد پروازوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔

یاد رہے کہ فلسطین کے استقامتی محاذ نےسات اکتوبر کو آپریشن طوفان الاقصی شروع کیا جس میں تل ابیب اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز اور دیگر اسٹریٹیجک تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن طوفان الاقصی میں غاصب صیہونی حکومت کو نا قابل تلافی شکست کا سامنا ہوا جس کا متعدد صیہونی عہدیداروں نے بھی اعتراف کیا ہے۔

ٹیگس