یمنی سفارتخانے کے سامنے تہران کے عوام کا حمایتی اجتماع
تہران کے طلباء اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے تہران میں یمنی سفارتخانے کے سامنے جمع ہو کر، صیہونی حکومت کے خلاف اعلان جنگ میں یمن کی قومی سالویشن حکومت کے اقدام کی حمایت کی
سحرنیوز/ ایران: فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں، یمن کی حکومت نے ایک دلیرانہ قدم اٹھاتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت میں جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔تہران کے طلباء اور عوام نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں نعرے لگائے۔مظاہرین نے صیہونی حکومت کے پرچم کو بھی نذر آتش کیا۔
اس اجمتاع میں یمنی سفیر بھی شریک ہوئے اور طلباء کے ساتھ مل کر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یمن اور فلسطین کے حق میں اجتماع کرنے پر طلباء کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صہیونی حکومت پر حملہ کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یمن کے عوام اور حکام کو مبارک باد دی۔