یمن کی مسلح افواج نے ایک اسرائیلی بحری جہاز کو کنٹرول میں لے لیا
Nov ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی بحری جہاز بحیرہ احمر میں لاپتہ ہوگئی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آج سہ پہر کو ایک صیہونی بحری جہاز کے لاپتہ ہونے کی خبر ملی ہے۔ المیادین ٹی وی چینل کے مطابق لاپتہ ہونے والے صیہونی بحری جہاز کا نام "گیلکسی لیڈر" ہے جس میں عملے کے 22 افراد سوار تھے۔ اس خبر کے جاری ہونے کے کچھ ہی دیر بعد المیادین نے ایک آگاہ ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یمن کی نیوی فورسز، بحیرہ احمر میں ایک صیہونی بحری جہاز کو اپنے کنٹرول لینے میں کامیاب ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اس امر پر زور دیا تھا کہ اسرائیل کے جھنڈے کے حامل بحری جہاز اور صیہونی کمپنیوں کی ملکیت والے بحری جہاز یمن کی مسلح افواج کے نشانے پر ہیں۔