جنگ بندی کے بعد صیہونی فوجی کہاں گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i427907-جنگ_بندی_کے_بعد_صیہونی_فوجی_کہاں_گئے
غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کو ملنے والی عبرتناک شکست کے بعد صیہونی فوجی فلسطینیوں کیلئے مسائل و مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • جنگ بندی کے بعد صیہونی فوجی کہاں گئے

غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کو ملنے والی عبرتناک شکست کے بعد صیہونی فوجی فلسطینیوں کیلئے مسائل و مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل کے نامہ نگار نے غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کی نقل و حرکت کے بارے میں بتایا ہے کہ غاصب صیہونی فوجی بیت حانون میں تعینات ہیں جہاں وہ اس علاقے کے شہریوں کے لئے مسائل و مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان فوجیوں نے دھمکی دی ہے کہ بیت حانون کے شہریوں نے کچھ بھی کرنے یا آگے بڑھنے کی کوشش کی تو ان پر گولہ باری شروع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ فلسطین کی تحریک حماس اور مقبوضہ فلسطین کی صیہونی حکومت کے درمیان جنگ کے انچاسویں چار روزہ جنگ بندی پر آج صبح سےعمل درآمد شروع ہو گیا۔