Dec ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • الاقصی بریگیڈ نے صیہونی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا

غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے غزہ پر بمباری کرنے کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے علاقوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: قلقیلیہ میں الاقصی بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت کے جواب میں صیہونی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ پر بمباری کرنے کے علاوہ مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ پر بھی حملہ کیا اور مقداد الحوتری نامی فلسطینی کے مکان کو نشانہ بناتے ہوئے اسے دوبارہ گرفتار کر لیا۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے جنوب میں واقع علاقے السامو کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا اور رام اللہ کے شمال میں واقع جلازون کیمپ پر بھی حملہ کیا۔ صیہونی فوجیوں نے اسی طرح نابلس جنین روڈ کو بھی نشانہ بنایا۔

ٹیگس