Dec ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
  •  اردنی ہیکرز نے صہیونی فوج کی ویب سائٹ ہیک کر لی

فلسطین کے حامی اردنی ہیکرز نے صہیونی فوج کی ویب سائٹ ہیک کر لی۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین کے حامی اردنی ہیکرز نے صیہونی حکومت کی فوج کی ویب سائٹ کو ہیک کرکے اس کے ہوم پیج پر غزہ اور فلسطین کی حمایت میں جملے شائع کیے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق ہیکروں نے صیہونی حکومت کی فوج کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک پیغام میں فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہوئے اس حکومت کو مخاطب کرکے پوری فلسطینی سرزمین کی آزادی پر زور دیا ہے۔

گزشتہ ہفتوں اور مہینوں میں صیہونی حکومت کو کئی بار سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جیسے کہ خطرے کے سائرن کا فعال ہونا ، پناہ گاہوں کی جانب صیہونیوں کا ہجوم لانا ، جاسوسی غباروں کا گرنا، تمام سرکاری ویب سائٹس کا دسترس سے خارج ہونا، فوجی دستاویزات کا حصول اور ان کا شائع ہونا اور اس حکومت کے عہدیداروں سے رابطے اور ان کو دھمکیاں دینا، ان حملوں کی جملہ مثالیں ہیں۔سائبر حملے، جنگ کے لیے ایک طاقتور اور کم خرچ آپشن بن چکے ہیں اور صیہونی حکومت کے بنیادی ڈھانچے پر مختلف گروہوں کے سائبر حملے اور اہم معلومات تک رسائی اور ان کے پھیلاؤ نے، اس حکومت کی کھوکھلی سائبر کی ابہت کو خاک میں ملا دیا ہے

ٹیگس