شام میں امریکی فوجی اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i428905-شام_میں_امریکی_فوجی_اڈے_کو_راکٹوں_سے_نشانہ_بنایا_گیا
مقامی میڈیا نے مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  •  شام میں امریکی فوجی اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا

مقامی میڈیا نے مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الحسکہ کے المالکیہ اڈے پر تعینات غاصب امریکی فوجیوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

باخبرذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی استقامتی گروہوں نے کئی راکٹوں سے اس اڈے کو نشانہ بنایا لیکن ممکنہ جانی و مالی نقصانات کی کوئی رپورٹ نہيں ملی ہے۔

عراق کی اسلامی استقامت ، امریکہ کو غزہ پر صیہونی حملوں کا ذمہ دار سمجھتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ جب تک غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے جاری رہيں گے اس وقت تک امریکی چھاؤنیوں کو حملے کا نشانہ بنایا جاتا رہےگا۔ اس سے قبل بھی عراقی اسلامی استقامت نامی گروہ نےاعلان کیا تھا کہ اس نے العمر آئیل فیلڈ اور کونیکو گيس فیلڈ میں امریکی اڈوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے