ممکنہ فائربندی کی اطلاع پر جنوبی غزہ میں جشن کا ماحول
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i430179-ممکنہ_فائربندی_کی_اطلاع_پر_جنوبی_غزہ_میں_جشن_کا_ماحول
فلسطینی عوام نے جنوبی غزہ میں کل رات کو ممکنہ جنگ بندی پر مبنی قطر کی وزارت خارجہ کے بیان پر اکٹھا ہوکر خوشی منائی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۵:۰۹ Asia/Tehran
  • ممکنہ فائربندی کی اطلاع پر جنوبی غزہ میں جشن کا ماحول

فلسطینی عوام نے جنوبی غزہ میں کل رات کو ممکنہ جنگ بندی پر مبنی قطر کی وزارت خارجہ کے بیان پر اکٹھا ہوکر خوشی منائی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق ممکنہ جنگ بندی کے قیام پر مبنی قطر کی وزارت خارجہ کا بیان شائع ہونے کے بعدغزہ کے عوام نے مغربی رفح میں پناہ گاہوں سے باہر نکل کر خوشی منائی۔
اس رپورٹ کےمطابق غزہ کے عوام نے فلسطین کے استقامتی محاذ اور حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ کے چیف کمانڈر محمد ضیف کی حمایت میں نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ قطر کی وزارت خاجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ تحریک حماس اس منصوبے کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کا جواب دے گی۔