امریکی حملے سے شام کے علاقے دیرالزور میں بجلی کی سپلائی منقطع
Feb ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
شام کے صوبے دیروالزور پر امریکہ کے ہوائی حملے میں اس علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شام کی نیوز ایجنسی سانا نے اس بارے میں کہا ہے کہ دیر الزور میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہيں۔ شام کے سرکاری میڈیا نے ہفتے کی صبح کو رپورٹ میں کہا ہے کہ جن علاقوں کو امریکہ نے اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے ان میں سے زیادہ تر حملے سے پہلے ہی مکمل طورپر خالی ہوچکے تھے۔
المیادین کے نامہ نگار نے بھی مشرقی دیرالزور کے علاقے ہرابش پر دوبارہ امریکی حملے کے خبر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شہر دیرالزور کے الفرن الآلی علاقے کے اطراف پر بھی ہوائی حملے ہوئے ہیں۔ ان خبروں کے منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی شام کے میڈیا نے دیرالزور کے مضافات میں واقع العمر آئیل فیلڈ میں، امریکی فوجی اڈے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی خبر دی ہے۔