غزہ کے مختلف علاقوں پر جارح صیہونی فوجیوں کے حملے جاری
Feb ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
غزہ کے نہتے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے آج بھی جاری ہیں-
سحرنیوز/ عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق جنوبی غزہ کے شہرخان یونس پر صیہونی حکومت کے فوجی حملے جاری ہیں جس میں کم از کم سترہ فلسطینی شہید ہوگئے- رفح میں ڈیڑھ لاکھ فلسطینی پناہ گزیں ایک انتہائی پرہجوم اور گنجان جگہ پر آباد ہیں کہ جن کو جارح صیہونیوں نے اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے-
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے دیر البلح کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں کے مسلسل حملوں میں کم از کم تیس بے گناہ فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں واقع قلقیلیہ کے قریب کفر قدوم نامی قصبے پر صیہونی فوج نے حملہ کیا ہے- صیہونیوں نے جنین شہر کے ایک مغربی علاقے پر بھی لوگوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا۔