Feb ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • جنوبی غزہ میں تیرہ لاکھ افراد دربدر ہیں: یونیسیف

بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ تیرہ لاکھ سے زیادہ افراد جنوبی غزہ کے رفح علاقے کی سڑکوں پر دربدر ہیں-

سحرنیوز/ عالم اسلام : فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ تقریبا تیرہ لاکھ افراد جس میں چھے لاکھ دس ہزار بچے بھی شامل ہيں ، رفح کی سڑکوں پر دربدر ہیں اور ان کے پاس کوئي جائے پناہ نہیں ہے- یونیسف نے اس سے قبل غزہ پٹی میں المناک انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ دس ہزار سے زیادہ فلسطینی بچوں کو پیٹ بھر کھانا نہيں مل رہا ہے اور وہ ناقص غذاء کا شکار ہيں-

غزہ میں بچوں کی یہ المناک صورت حال ایسی حالت میں ہے کہ آٹھ ملکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے آنروا کو فنڈ دینا بند کردیا ہے - قاتل اور نسل کش صیہونی حکومت نے امریکہ و برطانیہ سمیت بعض ملکوں کی جانب سے آنروا کا فنڈ روک دیئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ فلسطینیوں نے اس پر سخت احتجاج کیا ہے

ٹیگس