غزہ کے خلاف جارح صیہونی فوج کی بربریت جاری ہے
غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جدیدترین حملوں میں سترہ فلسطینی شہید ہوگئے-
سحرنیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شہر رفح کو حملے کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت سترہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہيں- الجزیرہ ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ ان میں سے بارہ افراد صیہونی فوج کے اسنائپروں کی فائرنگ میں شہید ہوئے ہيں-
درایں اثنا المیادین ٹی وی نے غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں الخلیل میں ایک فلسطینی کا گھر دھماکے میں تباہ ہونے اور شمال مغربی رام اللہ میں ایک جوان کے شہید ہونے کی خبر دی ہے- فلسطینی نوجوان محمد خلیل البرغوثی جو شمال مغربی رام اللہ کے کفرعین کالونی میں صیہونی فوج کے حملے میں زخمی ہوگیا تھا ، زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہوگیا- درایں اثنا صیہونی حکومت کی فوج نے فلسطینی استقامت کے مجاہدین کے ہاتھوں ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیاہے-