شام: امریکی فوجی اڈے پر میزائلی حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i430633-شام_امریکی_فوجی_اڈے_پر_میزائلی_حملہ
مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلی حملہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • شام: امریکی فوجی اڈے پر میزائلی حملہ

مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلی حملہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شام کے صوبے دیرالزور ميں واقع العمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا گيا ہے۔

دوسری جانب روس کی اسپوتنیک نیوز ایجنسی نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ نامعلوم طیاروں نے مشرقی شام میں شام کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ ابھی اس حملے سے متلعق تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔