Feb ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran

یمنی فوج نے ایک جدید ترین امریکی ڈرون مار گرایا گيا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا کہ یمن کے فوجی نوجوانوں نے امریکا کا ایم کیو نائن ڈرون طیارہ مارگرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی فوجیوں نے اس امریکی ڈرون کا اس وقت شکار کیا جب وہ الحدیدہ کی فضاؤں میں جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دے رہا تھا۔
دوسری جانب امریکہ نے بھی اپنا ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کی تصدیق کردی ہے ایک امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رویٹرز کو بتایا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہيں کہ امریکا کا ایک ڈرون طیارہ یمن کے صوبہ الحدیدہ میں تباہ ہوگیا ہے مذکورہ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی فضائیہ اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے۔

ٹیگس