بیت المقدس میں شہادت پسندانہ کارروائی (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i430812-بیت_المقدس_میں_شہادت_پسندانہ_کارروائی_(ویڈیو)
فلسطینی نوجوانوں نے بیت المقدس میں شہادت پسندانہ کارروائی کرکے دو صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۶:۴۸ Asia/Tehran

فلسطینی نوجوانوں نے بیت المقدس میں شہادت پسندانہ کارروائی کرکے دو صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسرائیلی میڈيا نے شہر قدس کے نزدیک ایک شہادت پسندانہ کارروائی میں دو صیہونیوں کے ہلاک اور چار کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ اخبار یروشلم پوسٹ نے جمعرات کو ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ صیہونی، شہر قدس کے نزدیک معالہ ادومیم کے علاقے میں ایک فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہيں۔ صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس شہادت پسندانہ کارروائی کو انجام دینے والے دونوں فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس سلسلسے میں مزید تفصیلات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔